0
Friday 18 Oct 2019 21:50

چہلم امام حسین (ع)، سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان

چہلم امام حسین (ع)، سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے چہلم امام حسین (ع) کے پیش نظر صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چہلم امام حسین (ع) پر امن و امان قائم کرنے کے لئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے بعد اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی ہوگی، جبکہ تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 20 اکتوبر کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں چوبیس گھنٹے تک ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچے، بزرگ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنی ہوں گے، ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 لگانے کا مقصد سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ یاد رہے کہ اتوار 20 اکتوبر کو ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، اس ضمن میں پاکستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس اور مجالس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 822838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش