QR CodeQR Code

زرداری لیگ کو چاہیئے تھا کہ سانحہ کارساز اور بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو منظر عام پر لاتے، پیر صدر الدین راشدی

18 Oct 2019 22:00

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے جی ڈی اے کے مرکزی صدر نے کہا کہ 12 سالوں سے آپ حکومت کے مزے لوٹ رہے ہیں، شہیدوں کے ورثاء سمیت پوری قوم بلاول زرداری سے یہ سوال کررہی ہے کہ سانحہ کارساز اور سانحہ راولپنڈی کے قاتل اور محرکات ابھی تک کیوں نہیں پکڑے جاسکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ زرداری لیگ کو چاہیئے تھا کہ سانحہ کارساز اور بینظیر بھٹو شہید کے قتل کے اصل کرداروں کو منظر عام پر لاتے، بلاول زرداری کارکنوں کو سڑکوں پر رقص کروانے کے بجائے سانحے میں شہید ہونے والوں کے گھروں پر جاکر ان سے دکھ بانٹتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف شہروں سے آئے ہوئے پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز پر ہمیں بھی دکھ ہے، مگر بلاول زرداری کو چاہیئے تھا کہ کارکنوں کا سڑکوں پر بھنگڑے اور رقص دیکھ کر خوش ہونے کے بجائے ان شہیدوں کے گھروں پر جاکر انکے والدین بہنوں اور بھائیوں کے آنسو پونچھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 سالوں سے آپ حکومت کے مزے لوٹ رہے ہیں، 5 سال آپ کی پارٹی کا وزیراعظم اور صدر آپ کا والد آصف زرداری رہا ہے، شہیدوں کے ورثاء سمیت پوری قوم بلاول زرداری سے یہ سوال کررہی ہے کہ سانحہ کارساز اور سانحہ راولپنڈی کے قاتل اور محرکات ابھی تک کیوں نہی پکڑے جاسکے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ شاید یہ زرداری لیگ کی ایجنڈا میں شامل نہیں ہے، ان وجوہات کہ بناء پر لاڑکانہ کی عوام نے زرداری لیگ کو مسترد کردیا ہے، لاڑکانہ کی عوام باشعور ہے وہ سمجھتے ہیں کہ جو اپنی ماں کے قاتلوں کو ابھی تک بی نقاب نہیں کرسکا وہ سوائے لوٹ کھسوٹ کے علاوہ ہمارے لئے کیا کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 822841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822841/زرداری-لیگ-کو-چاہیئے-تھا-کہ-سانحہ-کارساز-اور-بینظیر-بھٹو-کے-قاتلوں-منظر-عام-پر-لاتے-پیر-صدر-الدین-راشدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org