0
Friday 18 Oct 2019 22:32

آئندہ سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست دیں گے، فردوس شمیم نقوی

آئندہ سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست دیں گے، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے پی ایس 11 لاڑکانہ میں معظم علی عباسی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمنی انتخاب میں مقابلہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سے نہیں بلکہ پوری حکومت سندھ سے تھا، آئندہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست دیں گے اور سندھ بھر سے کلین سوئپ کریں گے۔ یہ باتیں انہوں نے پی ایس 11 سے کامیاب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو روٹی، کپڑا ور مکان کے جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں دیا، آج سندھ کے غریب عوام علاج و دیگر بنیادی سہولیات کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ لاڑکانہ کی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ سندھ میں مزید اس کرپٹ نظام کو کسی صورت نہیں چلنے دیں گے۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ کرپشن، اقرباء پروری اور ظلم و زیادتی سے تنگ سندھ کے عوام اب کسی صورت پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کوبرداشت نہیں کریں گے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما و سابق ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک کا کہنا تھا کہ معظم عباسی کی فتح سندھ کی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، پیپلز پارٹی کے رہنما اپنی ہار تسلیم کرنے کے بجائے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی ہار ان کی 11 سالہ حکومتی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 822843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے