QR CodeQR Code

جدید ٹیکنالوجی سے قطع نظر جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہیں، آرمی چیف

18 Oct 2019 23:09

آرمی چیف نے دورے کے دوران گیریژن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید عسکری ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہیانہ مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں، جنگجو مہارتوں کیلئے تربیت اور فزیکل فٹنس انتہائی اہم ہے اور پاک فوج بہترین تربیت اور فزیکل فٹس کی حامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے قطع نظر جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہیں، جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف نے پی ای سی ای ایس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف نے مہارتوں کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔ آرمی چیف نے دورے کے دوران گیریژن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید عسکری ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہیانہ مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں، جنگجو مہارتوں کیلئے تربیت اور فزیکل فٹنس انتہائی اہم ہے اور پاک فوج بہترین تربیت اور فزیکل فٹس کی حامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 822848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822848/جدید-ٹیکنالوجی-سے-قطع-نظر-جوانوں-کی-مہارت-اور-تربیت-اہم-ہیں-ا-رمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org