0
Sunday 20 Oct 2019 01:02

مولانا فضل الرحمان کے پاس دھاندلی کے متعلق ثبوت نہیں ہیں تو اپنا منہ بند رکھیں، کنول شوزب

مولانا فضل الرحمان کے پاس دھاندلی کے متعلق ثبوت نہیں ہیں تو اپنا منہ بند رکھیں، کنول شوزب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء کنول شوزب نے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان کے پاس الیکشن میں دھاندلی اور فارم 45 کے متعلق ثبوت نہیں ہیں تو اپنا منہ بند رکھیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما نے جمیعت علمائے اسلام کے رہنما کامران مرتضیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان خواہشات کو بنیاد بنا کر منتخب وزیراعظم کو نہیں ہٹا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ خود کو مذہبی رہنما کہتے ہیں لیکن ساری عمر دوسروں کے ایمان پر توہمتیں لگاتے رہے ہیں۔ کنول شوزب نے الزام لگایا کہ فضل الرحمان دوسروں کو یہود کا ایجنٹ کہتے ہیں، لیکن ان کے پاس آج تک ثبوت نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی کے  اسی پروگرام میں شریک جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ عمران خان کا منہ کھولا ہوا ہے اس لیے جو منہ میں آئے بول دیتا ہے لیکن خواتین کو حجاب رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مولانا فضل الرحمان نے پر ڈی آئی خان کی زمینوں اور ڈیزل کے پرمٹ کا الزام لگاتے ہیں لیکن ثبوت نہیں دیتے۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہم 14 ماہ سے ثبوت مانگ رہے ہیں لیکن یہ صرف الزام لگانے میں مصروف ہیں، اگر  ان کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ اپنا منہ بند رکھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 822858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش