QR CodeQR Code

گلگت، پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم کے دورے کے انتظامات کا جائزہ

19 Oct 2019 11:46

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی جس کی نگرانی میں ضلعی سطح پر بھی ذیلی کمیٹیاں بنیں گی، یہ کمیٹیاں وزیراعظم کے دورے کے انتظامات، جلسہ عام اور استقبال کی تیاریوں کے امور کو حتمی شکل دیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس سید جعفر شاہ کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں وزیراعظم کے دورے کے انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے غور کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس دو نکاتی ایجنڈے پر ہوا، پہلا ایجنڈا وزیراعظم کے دورے کے انتظامات اور استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے تھا جبکہ دوسرے ایجنڈے کے تحت ڈسٹرکٹ لیول پر تنظیم سازی کے امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی جس کی نگرانی میں ضلعی سطح پر بھی ذیلی کمیٹیاں بنیں گی، یہ کمیٹیاں وزیراعظم کے دورے کے انتظامات، جلسہ عام اور استقبال کی تیاریوں کے امور کو حتمی شکل دیں گی۔


خبر کا کوڈ: 822867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822867/گلگت-پی-ٹی-ا-ئی-کی-صوبائی-کابینہ-کا-اجلاس-وزیر-اعظم-کے-دورے-انتظامات-جائزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org