QR CodeQR Code

مردان، جائیداد کا تنازعہ بچی سمیت 5 افراد کی جان لے گیا

19 Oct 2019 12:23

چچازاد بھائیوں نے جائیداد کے تنازعے پر ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شازیہ نامی خاتون، اس کے تین بیٹے اور ایک کمسن نواسی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں جائیداد کے تنازعے پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ مردان کے علاقے گوجرگڑھی میں پیش آیا ہے، جہاں چچازاد بھائیوں نے جائیداد کے تنازعے پر ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شازیہ نامی خاتون، اس کے تین بیٹے اور ایک کمسن نواسی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، جبکہ شواہد کو اکھٹا کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، علاقے میں پانچ افراد کے قتل کے بعد شدید خوف پایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 822874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822874/مردان-جائیداد-کا-تنازعہ-بچی-سمیت-5-افراد-کی-جان-لے-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org