QR CodeQR Code

پشاور میں ماں، بیٹی اور پوتے کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا گیا

19 Oct 2019 12:33

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاگ قبرستان کے پاس خائستہ گل نامی شخص کے گھر میں نسرین زوجہ خائستہ گل، 16 سالہ نوشین اور 4 سالہ زکریا کی ذبح شدہ لاشیں ملیں، جنہیں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے بیدردی سے ذبح کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس اسٹیشن متھرا کی حدود میں ماں، 16 سالہ بیٹی اور 4 سالہ پوتے کو ذبح کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاندان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ شاید قاتل گھر کے اندر ہی موجود تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاگ قبرستان کے پاس خائستہ گل نامی شخص کے گھر میں نسرین زوجہ خائستہ گل، 16 سالہ نوشین اور 4 سالہ زکریا کی ذبح شدہ لاشیں ملیں، جنہیں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے بیدردی سے ذبح کیا ہے۔ نعشیں مردہ خانے بھجوا کر مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔


خبر کا کوڈ: 822879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822879/پشاور-میں-ماں-بیٹی-اور-پوتے-کو-تیز-دھار-ا-لے-سے-ذبح-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org