0
Saturday 19 Oct 2019 12:41

چارسدہ میں کم سن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں اسکول کا چوکیدار گرفتار

چارسدہ میں کم سن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں اسکول کا چوکیدار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ کے علاقے سرکی میں 8 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں اسکول کے چوکیدار کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوسری جماعت کی بچی کے ساتھ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سرکی کے چوکیدار نے مبینہ جنسی زیادتی کی۔ بچی کی نشاندہی پر تھانہ خانمائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول چوکیدار حلال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 32 سالہ ملزم حلال کے خلاف دفعہ 376 (زیادتی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 822883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش