QR CodeQR Code

ہنزہ، پولیس کے تمام دفاتر اور چوکیوں میں تمباکو نوشی پر پابندی

19 Oct 2019 12:51

کوئی بھی پولیس اہلکار وردی میں سیگریٹ نوشی نہیں کرے گا، ایس پی ہنزہ طاہرہ یعصوب کے مطابق تمباکو نوشی سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کیلئے محکمہ پولیس اپنا کردار ادا کرے گا


اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنزہ کے تمام پولیس دفاتر اور چوکیوں میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی، محکمہ پولیس کا اہلکار وردی میں سیگریٹ نوشی نہیں کرے گا۔ ایس پی ہنزہ طاہرہ یعصوب کے مطابق تمباکو نوشی سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کیلئے محکمہ پولیس اپنا کردار ادا کرے گا۔ ہنزہ کو تمباکو نوشی سے پاک کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ایس پی طاہرہ یعصوب اور ایک غیر سرکاری تنظیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔ طاہرہ یعصوب نے اجلاس کو بتایا کہ نئی نسل کو تمباکو نوشی سے پاک کرنے کیلئے پولیس بھرپور کردار ادا کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 822886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822886/ہنزہ-پولیس-کے-تمام-دفاتر-اور-چوکیوں-میں-تمباکو-نوشی-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org