QR CodeQR Code

اسد عاشورہ کی مجالس اور جلوس کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں، سلطان اعظم

1 Jul 2011 19:11

اسلام ٹائمز:اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سکردو نے کہا کہ بلتستان ڈویژن میں دیگر علاقوں کی نسبت امن و بھائی چارگی کی فضاء قائم ہے، تاہم ملکی حالات کے پیش نظر ہم کسی قسم کا کوئی رسک نہیں لے سکتے اور اسی صورتحال کو مدنظر رکھ کر اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔


 اسکردو:اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی سکردو سلطان اعظم نے کہا ہے کہ "اسد عاشورہ" کی مجالس اور جلوس کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان اہم ایام میں فول پروف سکیورٹی کیلئے انتطامات کئے ہیں اس سلسلے میں پہلے سے موجود چیک پوسٹوں پر چیکنگ میں سختی کے ساتھ ساتھ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر مزید چیک پوسٹیں قائم کی گئیں ہیں اور شہر کے اندر تمام اہم چوراہوں پر بھی نفری تعینات کی جا رہی ہے اور پولیس کے دستے اندرون شہر جلوس کے گزرنے والے راستوں پر گشت بھی کرینگے۔ اُنہوں نے بتایا کہ بلتستان ڈویژن میں دیگر علاقوں کی نسبت امن و بھائی چارگی کی فضاء قائم ہے اور اس میں علاقے کے علمائے کرام، عمائدین، عوامی نمائندے اور میڈیا کا کردار اہم ہے اور سب کا تعاون حاصل ہے، تاہم ملکی حالات کے پیش نظر ہم کسی قسم کا کوئی رسک نہیں لے سکتے ہیں اور اسی صورتحال کو مدنظر رکھ کر اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 82290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82290/اسد-عاشورہ-کی-مجالس-اور-جلوس-کیلئے-تمام-تر-حفاظتی-اقدامات-کئے-گئے-ہیں-سلطان-اعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org