0
Saturday 19 Oct 2019 13:24

سیفما کی جانب سے فضل الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ، نئے سوالات کھڑے ہو گئے

سیفما کی جانب سے فضل الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ، نئے سوالات کھڑے ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ ساﺅتھ ایشین فری میڈیا ایسوسی ایشن(سیفما) کے جنرل سیکرٹری اور صحافی امتیاز عالم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ نے بہت سے سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ امتیاز عالم پر ہمیشہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ بھارت نواز ہیں جبکہ امتیاز عالم نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔ امتیاز عالم سیکولر صحافی مشہور ہیں اور مذہبی قوتوں کیساتھ ان کی کبھی نہیں بنی مگر گزشتہ شب لاہور میں امتیاز عالم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ مبصرین اس پر اپنے اپنے انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک سیمینار میں امتیاز عالم نے میاں نواز شریف کو مدعو کیا تھا جس سے خطاب میں نواز شریف نے پاک بھارت کو ایک ہی دھرتی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ہمارا کھانا پینا، پہننا ایک جیسا ہے، ہم ایک رب کی عبادت کرتے ہیں جسے ہندو بھگوان اور ہم خدا کہتے ہیں۔ نواز شریف کے اس خطاب پر بھی مذہبی حلقوں کی جانب سے خاصی تنقید کی گئی تھی تاہم اب امتیاز عالم کے عشائیہ میں مولانا فضل الرحمان کی شرکت پر مبصرین کہہ رہے ہیں کہ حالیہ ’’نئی دوستی‘‘ سے لگ رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے بھارت ہو۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان جب ایف اے ٹی ایف میں اپنی صفائیاں پیش کر رہا ہے کہ ہم نے مسلح گروہ ختم کر دیئے ہیں مولانا فضل الرحمان ایک نیا گروہ کھڑا کرکے اس گروہ سے سلامی لے کر ثابت کر رہے ہیں کہ پاکستان میں ابھی ایسے گروہ موجود ہیں۔ مبصرین کے مطابق مولانا کے اس اقدام سے عالمی سطح پر پاکستان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 822900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش