0
Saturday 19 Oct 2019 14:29
مولانا میرے چار سوالات کے جواب دے دیں، وزیر کالونیز

واضح کہتا ہوں مولانا فضل الرحمن کا دھرنا نہیں ہوگا، فیاض چوہان

واضح کہتا ہوں مولانا فضل الرحمن کا دھرنا نہیں ہوگا، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن ملک دشمن طاقتوں کے ہاتھوں میں انجانے میں نہ کھیلیں، یہ تاثر غلط ہے مقتدر حلقوں کی آزادی مارچ کو سپورٹ حاصل ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمن سے 4 سوالوں کے جوابات بھی مانگے ہیں۔ وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن سے 4 سوالات کے جواب مانگتے ہوئے کہا کہ مولانا بتائیں کہ آزادی مارچ کے اخراجات کیسے اور کون ادا کر رہا ہے، مولانا بتائیں کہ پرویز مشرف کے دور میں انہوں نے بھارت کے 2 دوروں کے دوران کشمیر کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے کیا کہا، تیسرا سوال کہ مولانا فضل الرحمن بتائیں کہ انہوں نے امریکی سفیر سے وزارت عظمی کن شرائط پر مانگی تھی، جبکہ چوتھا سوال کہ 2015 میں مولانا فضل الرحمن امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے طیارے میں افغانستان کیوں اور کس مقصد کیلئے گئے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاسی و غیر سیاسی ادارے پاکستان کی بقا پر وزیراعظم کی قیادت میں ایک پیج پر ہیں۔ وزیر کالونیز کا کہنا تھا کہ میں واضح کر دیتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا نہیں ہوگا، شہباز شریف اور بلاول نے مولانا فضل الرحمن کو ٹکے کا جواب دے دیا ہے، کوئی بھی جماعت مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جلسہ ضرور کریں لیکن اگر امن و امان کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو آئین و قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 822915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب