QR CodeQR Code

جے یو آئی (ف) کے مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت کی منصوبہ بندی شروع

19 Oct 2019 14:49

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج طلب کی جا سکتی ہے، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سرکاری عمارتوں اور اہم تنصیبات پر فوج تعینات کرنے پر غور بھی کیا جارہا ہے جب کہ فوج طلبی کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج طلب کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سرکاری عمارتوں اور اہم تنصیبات پر فوج تعینات کرنے پر غور بھی کیا جارہا ہے جب کہ فوج طلبی کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مارچ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے 7 رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی تھی، کمیٹی مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 822921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822921/جے-یو-ا-ئی-ف-کے-مارچ-سے-نمٹنے-کیلئے-حکومت-کی-منصوبہ-بندی-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org