QR CodeQR Code

بلاول ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں، فردوس عاشق اعوان

19 Oct 2019 15:00

ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان دشمنوں کے بیانیے سے مرعوب ہونے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟ انہیں ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے، آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں۔ لاڑکانہ میں سندھ اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کو شکست پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں، ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟، اپنی حکومت میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال سے کئے گئے جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے، دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں، بلاول بھٹو زرداری پاکستان دشمنوں کے بیانیے سے مرعوب ہونے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟ انہیں ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے، آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔


خبر کا کوڈ: 822925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822925/بلاول-ہوش-کے-ناخن-لیں-اور-اپنی-کرپشن-زدہ-اداؤں-پر-غور-کریں-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org