QR CodeQR Code

پاکستان 2020ء میں ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا، حماد اظہر

19 Oct 2019 15:25

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اقتصادی امور نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ ایک سال خصوصا آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیش رفت کا اعتراف کیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان 2020ء میں ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں، ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ ایک سال خصوصا آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیش رفت کا اعتراف کیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے۔


خبر کا کوڈ: 822927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822927/پاکستان-2020ء-میں-ایف-اے-ٹی-کی-گرے-سے-وائٹ-لسٹ-آجائے-گا-حماد-اظہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org