QR CodeQR Code

قانون شکن عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

19 Oct 2019 18:54

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی جبکہ شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیٹر  ریٹائرڈ اعجاز شاہ اور وزیر اعلی پنجاب  کی زیر صدارت اہم  اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ امن عامہ کی بہتری کیلئے پنجاب اور وفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی جبکہ شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔ وزیر اعلی کی جانب سے  صوبے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے اور داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جائے، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، اعلی سول و عسکری حکام، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 822946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822946/قانون-شکن-عناصر-کیخلاف-بلاتفریق-کارروائی-ہو-گی-وزیراعلی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org