0
Saturday 19 Oct 2019 17:45

وزیر اعلیٰ جی بی حفیظ الرحمن نے آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

وزیر اعلیٰ جی بی حفیظ الرحمن نے آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے وفد نے صوبائی امیر مولانا عطاء اللہ شہاب کی قیادت میں وزیر اعلیٰ جی بی حفیظ الرحمن سے ملاقات کی اور انہیں آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ حفیظ الرحمن نے آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے اور ساتھ ہی 21 اکتوبر کو جے یو آئی کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی اے پی سی میں بھی شریک ہونے کا اعلان کر دیا۔ جے یو آئی کے وفد میں صوبائی امیر مولانا عطا اللہ شہاب، سینئر نائب صدر حاجی رحمت خالق، جنرل سیکرٹری مولانا نثار احمد، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد اقبال شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 822956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش