QR CodeQR Code

جنرل ضیاء الحق نے گلگت بلتستان میں حق ملکیت اور سٹیٹ سبجیکٹ رول کا خاتمہ کیا، امجد حسین ایڈووکیٹ

19 Oct 2019 18:06

گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی جی بی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ 2020 میں گلگت بلتستان میں بھٹو کا سورج طلوع ہو گا، تبدلی سرکار والوں میں ہمت ہے تو روک کر دکھائو۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی جی بی کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے سب سے پہلے گلگت بلتستان کے عوام کو حق ملکیت دیا اور راجگی نظام کو ختم کر کے عوام کو زمینوں کا مالک بنا دیا تھا لیکن فوجی آمر جنرل ضیاء الحق نے جمہوریت پر شپ خون مارنے کے بعد گلگت بلتستان سے حق ملکیت اور سٹیٹ سبجیکٹ رول کا خاتمہ کیا۔ گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2020ء میں گلگت بلتستان میں بھٹو کا سورج طلوع ہو گا، تبدلی سرکار والوں میں ہمت ہے تو روک لو۔ امجد حسین ایڈووکیٹ نے تمام کارکنوں کو کہا کہ کارکنان تیاری مکمل کریں، کسی بھی وقت بلاول بھٹو زرداری حکم دیں گے تب پیپلز پارٹی کے کارکنان جی بی سے بھی اسلام آباد کی طرف رخ کرینگے اور اس سیلیکڈ حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 822958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822958/جنرل-ضیاء-الحق-نے-گلگت-بلتستان-میں-حق-ملکیت-اور-سٹیٹ-سبجیکٹ-رول-کا-خاتمہ-کیا-امجد-حسین-ایڈووکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org