QR CodeQR Code

عمران خان سے دعوت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

19 Oct 2019 19:35

اسلام آباد میں دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ مدارس کے نظام اور نصاب میں اصلاحات کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے تجربے سے استفادہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں اہلسنت بریلوی مسلک کی تبلیغی جماعت، دعوتِ اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کیلئے کراچی سے آنیوالے وفد میں دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے سربراہ حاجی عمران، محمد عادل، یوسف سلیمی شامل تھے۔ وزیراعظم ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی موجود تھے۔ دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے وفد نے وزیرِاعظم کو دعوتِ اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی،وزیرِاعظم نے دعوتِ اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا۔ دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ مدارس کے نظام اور نصاب میں اصلاحات کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے تجربے سے استفادہ کیا جائے گا۔ دعوت اسلامی کے وفد کی جانب سے وزیرِاعظم کے پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ملک بھر میں ایک ارب درخت لگانے میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ واضح رہے دیوبندی مبلغ مولانا طارق جمیل بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایت کی اپیل کر چکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 822967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822967/عمران-خان-سے-دعوت-اسلامی-کے-اعلی-سطحی-وفد-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org