0
Saturday 19 Oct 2019 20:04

پی ایس 11 لاڑکانہ، ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد پیپلز پارٹی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے

پی ایس 11 لاڑکانہ، ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد پیپلز پارٹی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ لاڑکانہ کے صوبائی حلقے پی ایس 11 لاڑکانہ ٹو پر ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی شکست کے بعد پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو اپنے آبائی شہر لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار کی شکست پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ نثار کھوڑو کے ترجمان سوشل میڈیا پر پھٹ پڑے اور سارا ملبہ پارٹی رہنماؤں اور ضلعی انتظامیہ پر گرا دیا۔ اس سلسلے میں شکیل میمن نے پی ایس 11 پر پیپلز پارٹی کی شکست پر جواز فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نثار کھوڑو ایم پی اے رہے تھے لیکن انتظامیہ کسی اور کے ایماء پر تعینات کی جاتی تھی، حلقہ کا ایم پی اے ایک طرف لیکن ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ڈی سی سمیت دیگر انتظامیہ کسی اور کے کہنے پر تعینات کی جاتی تھی، جن کے کہنے پر لاڑکانہ کی انتظامیہ مقرر ہوتی تھی ان سے سوال ہونا چاہیئے کہ حلقے کا ایم پی اے ایک طرف اور انتظامی کنٹرول کسی اور کا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نثار کھوڑو پر تنقید شہر کے باشعور عوام نہیں بلکہ ایک سازشی ٹولہ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 822971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش