QR CodeQR Code

جی بی پولیس کے تمام دفاتر اور تھانوں میں سیگریٹ نوشی پر پابندی کا اعلان

19 Oct 2019 21:31

آئی جی پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس منشیات کیخلاف دن رات کارروائیوں میں مصروف ہے اور علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ایسے میں پولیس جوانوں کو دفاتر میں تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے  جی بی پولیس کے تمام دفاتر اور تھانوں میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ گلگت میں پریس کانفرنس کے دوران آئی جی نے کہا کہ تھانوں اور دفاتر میں سیگریٹ نوشی پر پابندی ہو گی، تمام پولیس آفیسرز اور اہلکار سیگریٹ نوشی سے پرہیز کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس منشیات کیخلاف دن رات کارروائیوں میں مصروف ہے اور علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ایسے میں پولیس جوانوں کو دفاتر میں تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 822972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822972/جی-بی-پولیس-کے-تمام-دفاتر-اور-تھانوں-میں-سیگریٹ-نوشی-پر-پابندی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org