QR CodeQR Code

ایم پی اے سبین گل اور ڈاکٹرز کے مابین تنازع حل ہوگیا، تحریک استحقاق واپس لینے کا فیصلہ

19 Oct 2019 20:51

صوبائی وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے، ڈاکٹرز کے احتجاج سے بچوں کے علاج و معالجہ میں مسائل پیدا ہو رہے تھے، ڈاکٹروں کے پیشے کو معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ڈاکٹرز مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل اور چلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹرز کے اختلافات حل کر لیے گئے ہیں، دونوں فریقین کے مابین صلح کے معاملات وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں طے ہوئے، جس کے بعد ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے، صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کے احتجاج سے بچوں کے علاج و معالجہ میں مسائل پیدا ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے پیشے کو معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ڈاکٹرز مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں، اس موقع پر چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر اور چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ بھی موجود تھے۔ صلح کے معاملات طے ہونے کے بعد ایم پی اے سبین گل نے پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق واپس لینے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ڈاکٹرز نے سبین گل کی دل آزاری پر معزرت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرز کے وفد کی قیادت ڈین چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر مختار حسین نے کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظہر الخالق اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 822977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822977/ایم-پی-اے-سبین-گل-اور-ڈاکٹرز-کے-مابین-تنازع-حل-ہوگیا-تحریک-استحقاق-واپس-لینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org