0
Saturday 19 Oct 2019 20:51

ایم پی اے سبین گل اور ڈاکٹرز کے مابین تنازع حل ہوگیا، تحریک استحقاق واپس لینے کا فیصلہ

ایم پی اے سبین گل اور ڈاکٹرز کے مابین تنازع حل ہوگیا، تحریک استحقاق واپس لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل اور چلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹرز کے اختلافات حل کر لیے گئے ہیں، دونوں فریقین کے مابین صلح کے معاملات وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں طے ہوئے، جس کے بعد ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے، صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کے احتجاج سے بچوں کے علاج و معالجہ میں مسائل پیدا ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے پیشے کو معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ڈاکٹرز مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں، اس موقع پر چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر اور چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ بھی موجود تھے۔ صلح کے معاملات طے ہونے کے بعد ایم پی اے سبین گل نے پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق واپس لینے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ڈاکٹرز نے سبین گل کی دل آزاری پر معزرت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرز کے وفد کی قیادت ڈین چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر مختار حسین نے کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظہر الخالق اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 822977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش