0
Saturday 19 Oct 2019 21:13

مہنگائی پر نوٹس لینے کے بجائے سلیکٹڈ، نالائق اور نااہل وزیراعظم استعفیٰ دیں، مریم اورنگزیب

مہنگائی پر نوٹس لینے کے بجائے سلیکٹڈ، نالائق اور نااہل وزیراعظم استعفیٰ دیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آپ کے گھبرانے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ قوم نے آپ کی نالائقی اور نااہلی کا نوٹس لے لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‎عمران خان کی اپنی نالائقی، نااہلی، معاشی پلان اور وژن کی عدم موجودگی مہنگائی و معاشی تباہی کی اصل وجوہات ہیں، ‎مہنگائی کا الزام پہلے نواز شریف پر اور اب صوبوں پر ڈالنے سے عمران خان کی نالائقی و نااہلی نہیں چھپ سکتی۔ رہنما مسلم لیگ نون نے کہ مہنگائی پر نوٹس لینے کے بجائے سلیکٹڈ، نالائق اور نااہل وزیر اعظم استعفیٰ دیں، عمران خان آج استعفیٰ دیں معیشت کل خود بخود ٹھیک ہو جائے گی۔ انہوں نے عمران خان کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جانے سے روٹی، روزگار، کاروبار اور صنعت چلے گی۔ اب آپ کے نوٹس لینے سے نہیں صرف آپ کے استعفیٰ دینے سے ہی ملک چلے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 822978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے