0
Saturday 19 Oct 2019 22:08

انصار الاسلام پر پابندی ملک کو انارکی کیطرف دھکیلنے کی سازش ہے، قاری عثمان

انصار الاسلام پر پابندی ملک کو انارکی کیطرف دھکیلنے کی سازش ہے، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی رضاکار تنظیم انصار الاسلام کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، جعلی حکومت کی بھونڈی پابندی کے بچکانہ اعلان کو یکسر مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت ہوش کے ناخن لے، محاذ آرائی کی سیاست سے گریز کیا جائے، آزادی مارچ اس نااہل اور ناجائز طبقے کو سمندر برد کر دے گا، پابندیاں لگانے کی باتیں کرنے والے ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنے کی سازش کر رہے ہیں، کٹھ پتلی وزیراعظم کا گھر جانا ٹہر گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قاری عثمان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بوکھلاہٹ میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پُرامن جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، حکومت بدمعاشی اور طاقت کے ناجائز استعمال سے باز رہے۔

قاری عثمان نے کہا کہ قادیانیت نواز ناجائز حکومت کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمٰن واضح کر چکے ہیں کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے استعفے کے بغیر کسی مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، آزادی مارچ جھرلو حکومت کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور شہریار آفریدی پہلے تحریک انصاف کے غنڈوں اور مسلح جتھوں کو لگام دیں، جنہوں نے 126 دن کے برہنہ دھرنے میں ملکی املاک اور اداروں پر حملے کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی رضاکار تنظیم انصار الاسلام کے خلاف پروپیگنڈے شرمناک ہیں، خوامخواہ کی دہشت پھیلانا افسوسناک عمل ہے، ہم پُرامن تھے اور رہیں گے، جب تک طاقت کا ناجائز استعمال نہیں ہوتا۔




 
خبر کا کوڈ : 822980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش