QR CodeQR Code

کے آئی یو غذر کیمپس میں سولر واٹر اپلفٹنگ موٹر پمپ منصوبے کا افتتاح

19 Oct 2019 22:17

منصوبے سے غذر کیمپس کی 30 ایکڑ زمین کو سیراب کرنے سمیت پر وزیر اعظم کلین اینڈ گرین سکیم مہم کو کامیابی سے پائے تکمیل تک پہنچانے میں معاون ثابت ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس میں شمسی توانائی سے چلنے والا واٹر اپلفٹنگ موٹر پمپ منصوبے کا افتتاح کر لیا گیا۔ منصوبے سے غذر کیمپس کی 30 ایکڑ زمین کو سیراب کرنے سمیت پر وزیر اعظم کلین اینڈ گرین سکیم مہم کو کامیابی سے پائے تکمیل تک پہنچانے میں معاون ثابت ہو گا۔ اس حوالے سے قراقرم یونیورسٹی غذر کیمپس میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایفاد پراجیکٹ کے غیر ملکی مندوبین، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ، ڈپٹی کمشنر غذر دلدار احمد ملک، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر، رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون، ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد، کوارڈنیٹر ایفاد گلگت بلتستان ڈاکٹر احسان اللہ میر، دیگر اداروں کے سربراہان سمیت مین کیمپس و غذر کیمپس کے سینئر منیجمنٹ و فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 822981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822981/کے-ا-ئی-یو-غذر-کیمپس-میں-سولر-واٹر-اپلفٹنگ-موٹر-پمپ-منصوبے-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org