QR CodeQR Code

بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنیوالوں کو سخت سزا دیجائے، جماعت اسلامی خواتین

19 Oct 2019 23:11

اپنے مذمتی بیان میں جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی رہنماؤں نے کہا کہ معاشرے میں ایک طرف خواتین کیلئے تعلیم کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور دوسری طرف طالبات کیلئے تعلیم کا حصول مشکل بنایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمینہ سعید اور ناظمہ صوبہ بلوچستان شازیہ عبد اللہ نے بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ ہراسانی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خواتین رہنماؤں نے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچنے تک یونیورسٹی کے وائس چانسلر و دیگر اعلیٰ عہدیداران کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا۔ اپنے مذمتی بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ ہم متاثرہ طالبات کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر قسم کی اخلاقی و قانونی معاونت کریں گے، اس حساس معاملے پر اعلیٰ عدلیہ کا سو موٹو نوٹس لینا خوش آئند ہے، مگر اس کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک بھی پہنچنا چاہیے، نہ کہ سرد خانے میں ڈال دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کے بعد والدین اپنی بچیوں کو حصول تعلیم کیلئے بھیجنے پر تحفظات کا شکار ہیں، معاشرے میں ایک طرف خواتین کیلئے تعلیم کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور دوسری طرف طالبات کیلئے تعلیم کا حصول مشکل بنایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 822984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822984/بلوچستان-یونیورسٹی-میں-طالبات-کو-ہراساں-کرنیوالوں-سخت-سزا-دیجائے-جماعت-اسلامی-خواتین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org