QR CodeQR Code

جیکب آباد، نجی اسپتال میں 4 نومولود آکسیجن نہ ملنے کے باعث جاں بحق

19 Oct 2019 23:29

ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے اسپتال انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث جاں بحق ہوئے، انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے شہر جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نجی اسپتال میں زیر علاج چار بچے آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق نومولود آکسیجن وارڈ میں رکھے گئے تھے اور آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے اسپتال انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث جاں بحق ہوئے، انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ نجی اسپتال انتظامیہ نے اپنے موقف میں کہا کہ آکسیجن ختم ہونے کے بعد بچوں کو دوسرے سلنڈر پر منتقل کررہے تھے کہ اسی دوران بچے چل بسے۔ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نجی اسپتال کو سیل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 822988

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822988/جیکب-آباد-نجی-اسپتال-میں-4-نومولود-آکسیجن-نہ-ملنے-کے-باعث-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org