0
Saturday 19 Oct 2019 23:44

پنجاب میں وزراء اور سیکریٹریز کے غیرملکی دوروں پر پابندی عائد

پنجاب میں وزراء اور سیکریٹریز کے غیرملکی دوروں پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء اور سیکریٹریز کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء اور سیکریٹریز کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق فی الفور ہوگا اور یہ پابندی تا حکم ثانی جاری رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے اس حکم کا مقصد پنجاب حکومت کے خزانے سے بوجھ کم کرنا ہے اور یہ حکم وزیر اعظم کی کفایت شعاری پالیسی کا تسلسل ہے۔
خبر کا کوڈ : 822990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش