0
Saturday 19 Oct 2019 23:55

تبدیلی میں اب مزید تبدیلی ناگزیر ہے، سراج الحق

تبدیلی میں اب مزید تبدیلی ناگزیر ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی میں اب مزید تبدیلی ناگزیر ہے، قوم کاسمیٹک تبدیلی کی بجائے حقیقی تبدیلی چاہتی ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے مختلف سطح کے ذمہ داران کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنے خلاف احتجاج کے اعلان ہی سے حواس باختہ ہوگئی ہے ،حکومت نے آج تک سوائے جھوٹے وعدوں اور خوشنما نعروں کے کچھ نہیں کیا، عوام حکومت سے خائف، ہمدردیاں نفرتوں اور تعلق لاتعلقی میں بدل رہے ہیں ،سبزباغ دکھانے والوں کو دن میں تارے دکھائی دینے لگے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی اقتدار پر گرفت دن بدن ڈھیلی پڑرہی ہے، تھانے اور پٹوارخانے پہلے کی طرح بک رہے ہیں، سابقہ حکومتوں کے دور میں ناجائز کام کیلئے اور اب جائز کام کیلئے بھی رشوت دینا پڑتی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، لاکھوں نوجوان بھارتی جیلوں میں وحشت اور درندگی کا سامنا کررہے ہیں، 76دنوں سے کشمیر میں ایک قیامت برپا ہے، مگر ہمارے حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، پوری قوم بیدار اور کشمیریوں کے ساتھ ہے، حکومت کا فرض تھا کہ کشمیر کے مسئلہ پر قوم کو متحد کرتی، کشمیر کی آزادی کا ایک روڈ میپ طے کرکے جہاد کا اعلان کرتی اور کشمیریوں کو بھارت کے خونی پنجہ سے آزاد کرانے کیلئے آخری حد تک جاتی، مگر حکومت نے اڑھائی ماہ میں ایک قدم آگے نہیں بڑھایا۔
خبر کا کوڈ : 822991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش