0
Sunday 20 Oct 2019 08:13

عارف علوی 20 سے 24 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے

عارف علوی 20 سے 24 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 20 سے 24 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے۔ اس ضمن میں دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی اپنا دورہ جاپانی حکومت کے دعوت پر کررہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر مملکت جاپان کے بادشاہ ناروہیتو کی تخت نشینی کی تقریب میں شرکت کریں گے، دورے کے دوران صدر مملکت جاپانی قیادت اور جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان اور جاپان گہرے دوست اور شراکت دار ہیں،جاپان پاکستان کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ہے، پاکستانی مصنوعات بڑی تعداد میں جاپان ایکسپورٹ کی جاتی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان اور جاپان کی شراکت داری کامیابی سے اپنے سفر پر گامزن ہے۔ جاپان پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔ دفترخارجہ نے سرکاری اعلامیے میں اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے کہ صدر مملکت کا دورہ پاکستان جاپان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 823004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے