0
Sunday 20 Oct 2019 08:47

اسلام آباد پر چڑھائی ہوئی تو بھرپور کارروائی کریں گے، وزیر دفاع

اسلام آباد پر چڑھائی ہوئی تو بھرپور کارروائی کریں گے، وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع اور اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے لیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کے سربراہ اور وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ اپوزیشن نے اسلام آباد پر چڑھائی کی تو بھرپور کارروائی کریںگے، اپوزیشن مذاکرات کی میز پر نہ آئی تو افراتفری ہوگی، جس کی ذمے داری اپوزیشن پر ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، تمام اپوزیشن جماعتوں کو پیغام بھیجا ہے کہ مذاکرات کی میز پر آئیں، اپوزیشن کے پاس کوئی ڈیمانڈ ہے تو آکر بات کرے، مذاکراتی میز پر نہیں آئیں گے تو اس سے افراتفری ہوگی، جس کی ذمے داری اپوزیشن پر ہوگی، حکومتی ایکشن کے بعد ہمیں الزام نہ دیا جائے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن والے مہنگائی کی بات کریں تو ہم بھی بات کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن وزیراعظم کا استعفا ناممکن ہے، اپوزیشن کو ڈر ہے کہ عمران خان نے 5برس گزار لیے تو ان کا کیا ہو گا، وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے کا مطلب ہے یہ چڑھائی کرنا چاہتے ہیں، حکومت کسی کا جانی و مالی نقصان نہیں چاہتی، اگر اسلام آباد پر چڑھائی ہوئی یا کسی نے حکومت کو چیلنج کیا تو حکومت اپنی رٹ قائم کرے گی اور بھرپور ایکشن لیا جائے گا، پاکستان کا آئین کہتا ہے مسلح جتھوں کی اجازت نہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ اپوزیشن انتخابی دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی، کوئی ایک کاغذ ہی سامنے لے آئے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ بات چیت کے لیے تیار نہیں ، لگتا ہے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہے، اپویشن کی وجہ سے کشمیر ایشو پیچھے چلا گیا ہے بھارتی چینل کھولیں تو لگتا ہے وہ ہماری صورتحال سے خوش ہورہے ہیں، انہوں نے مودی کو خوش کرنا اور ملک دشمنی کرنی ہے تو ہم سے بات نہیں کریں گے۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ کوئی غلطی فہمی میں نہ رہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ ہے، ہم نے ساری عمر جلسے جلوس دیکھے، اپوزیشن والے اسلام آباد زبردستی آنا چاہتے ہیں تو اس کا مطلب ہے یہ ڈکٹیٹر بننا چاہتے ہیں، ملک کے بچاؤ کے لیے ہر حد تک جائیں گے، اس کے بعد جو ہو گا وہ پھر آپ سب دیکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 823007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب