QR CodeQR Code

چہلم امام حسینؑ، گلگت بلتستان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

20 Oct 2019 09:49

ضلع گلگت میں مرکزی جلوس سمیت مضافات میں 6 جلوس نکالے جا رہے ہیں، انجمن حسینہ نگر خزانہ روڈ سے مجلس عزاء کے بعد مرکزی جلوس بر آمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں خزانہ روڈ، بے نظیر چوک اور پونیال روڈ سے ہوتا ہوا امپھری میں واقع قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر گلگت بلتستان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے ہیں، داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی، جگہ جگہ چیکنگ ہو رہی ہے ۔چہلم امام حسین کے موقع پر گلگت میں پولیس کے 715 جوان، جی بی سکائوٹس کے دو پلاٹون اور رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی گلگت مرزہ حسن کے مطابق ضلع گلگت میں مرکزی جلوس سمیت مضافات میں 6 جلوس نکالے جا رہے ہیں، انجمن حسینہ نگر خزانہ روڈ سے مجلس عزاء کے بعد مرکزی جلوس بر آمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں خزانہ روڈ، بے نظیر چوک اور پونیال روڈ سے ہوتا ہوا امپھری میں واقع قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا۔ جبکہ مضافات میں شروٹ، نومل، نلتر، جلا ل آباد، اوشکھنداس اور سستی حراموش میں جلوس بر آمد ہونگے، اس سلسلے میں سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ادھر بلتستان ڈویژن میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے غیر مقامی علماء کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 823014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823014/چہلم-امام-حسین-گلگت-بلتستان-میں-سکیورٹی-کے-سخت-انتظامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org