QR CodeQR Code

وزیر اعظم یکم نومبر کو گلگت بلتستان کے بارے میں اہم فیصلوں کا اعلان کرینگے، سید جعفر شاہ

20 Oct 2019 09:57

پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی جی بی کے صدر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان کئی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان یکم نومبر کو یوم آزادی پر گلگت بلتستان آئیں گے، وزیر اعظم کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے، عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان کیلئے نیک شگون ہو گا۔ پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید جعفر شاہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان کئی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، مہنگائی کا بہانہ بنا کر سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، یہ لوگ ملک کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، وقت آ چکا ہے کہ پاکستانی عوام اور تحریک انصاف کا ایک ایک کارکن وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر سازشی عناصر کو ناکام بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 823015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823015/وزیر-اعظم-یکم-نومبر-کو-گلگت-بلتستان-کے-بارے-میں-اہم-فیصلوں-کا-اعلان-کرینگے-سید-جعفر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org