0
Sunday 20 Oct 2019 13:13

آزادی مارچ، جے یو آئی (ف) حکومت سے مذاکرات پر رضامند

آزادی مارچ، جے یو آئی (ف) حکومت سے مذاکرات پر رضامند
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) حکومت سے مذاکرات پر رضامند ہوگئی جس کے بعد چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم درانی، مولانا عطاء الرحمٰن اور سینیٹر طلحہ محمود شامل ہیں۔
حکومت اور جے یو آئی کے درمیان آج مذاکرات کی پہلی نشست ہوگی۔ ادھر حکومتی کمیٹی کے رکن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رہنما جے یو آئی مولانا عبدالغفور کو ٹیلی فون کیا۔ حکومتی کمیٹی کی طرف سے جے یو آئی (ف) کے ساتھ پہلے باضابطہ رابطے میں فریقین میں ملاقات طے پا گئی۔ حکومتی کمیٹی آج رات آٹھ بجے پارلیمنٹ لاجز میں عبدالغفور حیدری کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گی۔ ملاقات میں رہنما جے یو آئی (ف) کو مذاکرات کے لئے رضامند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسری جانب عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کے بعد ہی باضابطہ مذاکرات ہوں گے، تاہم یہ دیکھنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں کیا تجاویز اور سفارشات سامنے لائی جاتی ہیں۔ کچھ روز قبل حکومت نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔ کمیٹی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، اسد عمر، چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر تعلیم شفقت محمود شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 823066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش