0
Sunday 20 Oct 2019 14:00

لاہور، چہلم کے جلوس کے شرکاء نے کوتوالی چوک میں نماز ظہرین ادا کی

لاہور، چہلم کے جلوس کے شرکاء نے کوتوالی چوک میں نماز ظہرین ادا کی
اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوس میں شریک عزاداروں نے کوتوالی چوک میں آغا حیدر علی موسوی کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کی۔ نواسہء رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ جلوس میں شریک عزاداروں نے کوتوالی چوک میں دوپہر ایک بجے نماز ظہرین ادا کی۔ آغا حیدر علی موسوی نے نماز ظہرین پڑھائی جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر کشمیر کی آزادی اور  ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 823067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش