0
Sunday 20 Oct 2019 17:30

شہدائے کربلا کا چہلم آج نہایت احترام سے منایا جا رہا ہے

شہدائے کربلا کا چہلم آج نہایت احترام سے منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ حضرت امام حسینؑ اور کربلائے معلیٰ کے دیگر شہدا کا چہلم آج اتوار کے روز عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔ کراچی میں جلوس کی گزر گاہ پر موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔ ملک بھر میں حضرت امام حسینؑ اور دیگر شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔
کراچی
کربلا کے شہدا کے چہلم کے موقع پر ہفتہ کی رات ہی جلوس کی گزرگاہوں کو کنيٹنر لگا کر سيل کردیا گیا، جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ رينجرز اور پوليس کے جوان جلوس کے راستوں پر تعينات ہیں۔ کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر محفل خراساں روڈ، پیپلز چورنگی سے پریڈی اسٹریٹ صدر دوا خانہ، تبت سینٹر سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ پہنچے گا اور حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس منعقد ہوئی، جبکہ شہر سے آنے والے چھوٹے بڑے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوجائینگے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے طبی امدادی کیمپ اور سبیلیں بھی جلوس گزر گاہوں پر لگائی گئی ہیں۔

راولپنڈی
راولپنڈی ميں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسين تيلی محلہ سے برآمد ہوا، جو اپنے روايتی راستوں سے ہوتا ہوا رات 10 بجے جامع مسجد روڈ پر واقع قديمی امام بارگاہ پر اختتام پذير ہوگا۔ جلوس کے پر امن انعقاد کے لئے سکيورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہيں، جبکہ حساس مقامات پر رينجرز کی نفری کو تعينات کيا گيا ہے۔
لاہور
لاہور ميں حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ چہلم کا مرکزی جلوس دہلی گیٹ سے برآمد ہوا۔ جلوس کے شرکاء کو فل پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جبکہ جلوس کے اطراف پوليس کی بھاری نفری تعينات کردی گئی  ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 823077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش