QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

20 Oct 2019 19:32

گلگت میں چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس انجمن حسینیہ نگر خزانہ روڈ سے برآمد ہوا، جو امپھری پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، سکردو میں مرکزی جلوس جامع مسجد سے برآمد ہوا، شگر، کھرمنگ اور استور میں بھی شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ گلگت میں چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس انجمن حسینیہ نگر خزانہ روڈ سے برآمد ہوا، مرکزی جلوس میں مجینی محلہ، نگرل، امپھری سے 6 ماتمی دستے شامل ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امپھری قبرستان میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔ سکردو میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس جامع مسجد امامیہ مسجد سے برآمد ہوا، مرکزی جلوس میں ہزاروں عزادار ماتم داری کرتے ہوئے قتل شریف پہنچے جہاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ضلع شگر میں مرکزی جلوس مرہ پی پہنچ  کر اختتام پذیر ہوا، جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی، کھرمنگ، ضلع گانچھے اور استور میں بھی شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس، رینجرز اور جی بی سکاؤٹس کے سینکڑوں اہلکار تعینات رہے۔


خبر کا کوڈ: 823091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823091/گلگت-بلتستان-میں-شہدائے-کربلا-کا-چہلم-عقیدت-احترام-کے-ساتھ-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org