QR CodeQR Code

امریکہ میں مقیم پاکستانی مسئلہ کشمیر اور اکانومی کیلئے کردار ادا کریں، نصرت واحد

20 Oct 2019 20:27

کراچی میں عشائیہ اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کردی ہے، کرفیو کے باعث وہاں اشیائے خوردو نوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے، نہتے کشمیریوں کی گرفتاریوں اور شہادتوں کے باعث کشمیریوں میں شدید غم و غصہ اور اشتعال میں اضافہ ہورہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد کے اعزاز میں پی ٹی آئی ٹیکساس کے صدر علی نعیم زمان اور سلیم ترین کی جانب سے عشائیہ اور کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممتاز صنعتکار، تاجر، سرمایہ کاروں اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔ اس موقع پر پر مسئلہ کشمیر، پاکستان میں سرمایہ کاری اور ملک کی اکانومی بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نصرت واحد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی مسئلہ کشمیر اور اکانومی بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کردی ہے، کرفیو کے باعث وہاں اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے، نہتے کشمیریوں کی گرفتاریوں اور شہادتوں کے باعث کشمیریوں میں شدید غم و غصہ اور اشتعال میں اضافہ ہورہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت فوری طور پر بحال ہونی چاہیئے، کشمیریوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور شہادتوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے، اس موقع پر امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجروں نے یقین دہانی کرائی کہ امریکی کانگریس اور سینیٹ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے۔ اس موقع پر طارق بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 823095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823095/امریکہ-میں-مقیم-پاکستانی-مسئلہ-کشمیر-اور-اکانومی-کیلئے-کردار-ادا-کریں-نصرت-واحد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org