QR CodeQR Code

خانوادہ رسول (ص) اور شہداء کی عظیم اور لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا، علامہ مختار امامی

20 Oct 2019 20:32

اورنگی ٹاؤن کراچی میں مجلس چہلم امام حسین (ع) سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ خاندان رسالت (ص) کی ان عظیم اور مقدس ہستیوں نے اپنا سب کچھ قربان کرکے اسلام کے پرچم کو سربلند کیا اور پیغام دیا کہ جب بھی دین پر وقت پڑے تو اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر میدان عمل میں آکر اسلام کی آبیاری کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5-E میں منعقدہ مجلس چہلم امام حسین (ع) سے خطاب کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ خانوادہ رسول (ص) اور شہداء کی عظیم اور لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا، جن مقاصد کیلئے انہوں نے اپنی جانیں قربان کیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا، خاندان رسالت (ص) کی ان عظیم اور مقدس ہستیوں نے اپنا سب کچھ قربان کرکے اسلام کے پرچم کو سربلند کیا اور رہتی دنیا تک کے انسانوں کو پیغام دیا کہ جب بھی دین پر وقت پڑے تو اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر میدان عمل میں آکر اسلام کی آبیاری کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 823096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823096/خانوادہ-رسول-ص-اور-شہداء-کی-عظیم-لازوال-قربانیوں-کو-کبھی-فراموش-نہیں-کیا-جائیگا-علامہ-مختار-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org