0
Sunday 20 Oct 2019 20:40

ملک میں اگر مارشل لاء لگا تو پیپلز پارٹی ماضی والا کردار ادا کرے گی، بلاول بھٹو زرداری

ملک میں اگر مارشل لاء لگا تو پیپلز پارٹی ماضی والا کردار ادا کرے گی، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں اگر مارشل لاء لگا تو پیپلز پارٹی ماضی والا کردار ادا کرے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال کا دورہ کیا جہاں اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بریفنگ دی۔ ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سیکریٹری صحت سعید اعوان بھی ہمراہ موجود تھے۔ جناح اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وقت نکال کر جناح اسپتال آیا ہوں، تمام سہولتوں کا جائزہ لیا ہے، ہمیں مل کر عوام کے مسائل حل کرنے ہیں، کراچی کا اسپتال ایک ایسی سروس مفت دے رہا جو دنیا میں نہیں ملتی ہے جس پر مجھے فخر ہے، سندھ حکومت اور پیشنٹ ویلفیئر نے کام کیا ہے، سائبر نائف کی واحد دنیا میں تین سو مشینیں ہیں اور ہم مفت علاج کر رہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل پارلیمان سے حل کرنا چاہتے ہیں، ہم منتخب لوگ ایکسٹریم اسٹیپ لینے پر مجبور ہیں، یہ کرکٹ کا میچ نہیں ہے بلکہ وزیراعظم پر فرض ہے کہ عوام میں اتحاد پیدا کریں، سیاسی انا کی وجہ سے پارلیمان کو غیر سیاسی بنایا جارہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ذمہ دار کردار ادا کیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کو احتجاج پر مجبور کیا ہے، اس وقت ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، ڈاکٹر تاجر سب تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کا آزادی مارچ کا پروگرام ہے جب کہ پی پی کا کراچی سے کشمیر تک کا تحریک کا پروگرام ہے، عمران خان اپنا ٹائم پورا نہیں کرسکتے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر آمر کا مقابلہ کیا، اگر مارشل لاء لگا تو پی پی ماضی والا کردار ادا کرے گی، جمہوریت واحد طریقہ ہے جس میں عوام کا اسٹیک ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 823098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش