0
Friday 1 Jul 2011 21:07

الگ ہونے پر بھی متحدہ قومی موومنٹ سے تعلقات ختم نہیں کریں گے، ایم کیو ایم کے لوگوں کیلئے دعا کروں گا، خورشید شاہ

الگ ہونے پر بھی متحدہ قومی موومنٹ سے تعلقات ختم نہیں کریں گے، ایم کیو ایم کے لوگوں کیلئے دعا کروں گا، خورشید شاہ
کراچی:وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم الگ ہو جائے تو بھی تعلقات ختم نہیں کریں گے، وہ مدینہ منورہ میں دعا کریں گے کہ اللہ تعالٰی ایم کیو ایم کے دوستوں کو صبر دے اور انہیں ساتھ چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ پی آئی اے کی مدینہ منورہ کیلئے افتتاحی پرواز پر جاتے ہوئے کراچی کے جناح انٹرنشنل ایرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم تعلق جوڑنے والے ہیں، توڑنے والے نہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس سال درخواست دینے والے تمام 87 ہزار 6 سو عازمین حج پر جائیں گے، حاجیوں کیلئے 70 ہزار رہائش گاہیں حاصل کر لی ہیں، مزید 20 ہزار رہائش گاہیں جلد حاصل کر لیں گے، 15 اگست تک تمام عازمین حج کو ان کی رہائش اور سفر کی تفصیلات سے آگاہ کر دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک فلائٹ پر ایک ہی علاقے کے حاجی ہوں گے، جو ایک مکتب اور ایک عمارت میں رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال سعودی حکام سے پاکستانی حاجیوں کیلئے الگ ٹرمینل فراہم کرنے کو کہا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 82310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش