0
Sunday 20 Oct 2019 21:05

وقت آگیا ہے کہ ایم کیو ایم کو مفاد پرست قابض ٹولے سے نجات دلائیں، ڈاکٹر فاروق ستار

وقت آگیا ہے کہ ایم کیو ایم کو مفاد پرست قابض ٹولے سے نجات دلائیں، ڈاکٹر فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ایم کیو ایم کو مفاد پرست قابض ٹولے سے نجات دلائیں، جن لوگوں نے مہاجر عوام کے نام پر مال بنایا ان کا احتساب ہونا چاہیئے۔ وہ حیدرآباد میں دعوت حلیم میں شرکت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ دعوت حلیم میں مرکزی ارکان عاصم صدیقی، انجینئر کاشف خان، شریف علی رانا، نگہت شکیل باجی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج اصغر کامریڈ، ڈسٹرکٹ انچارج و مرکزی رکن سید وسیم حسین، سینئر جوائنٹ انچارج شہزاد قریشی کے علاوہ یوسیز چیئرمینز و کارکنوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اس کے اصل وارثوں عوام کے حوالے کیا جائے، جن لوگوں نے مہاجر عوام کے نام پر مال بنایا ان کا احتساب ہونا چاہیئے۔ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج اصغر کامریڈ نے کہا کہ حیدرآباد کے کارکن و عوام فاروق ستار کے ساتھ کھڑے ہیں، حیدرآباد شہر مسائل کا گڑھ بن گیا ہے لیکن شہر کے نام نہاد وارث مال سمیٹے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حیدرآباد کے عوام ان سب کا احتساب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 823104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب