0
Sunday 20 Oct 2019 21:34

لاہور، چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ’’علامتی اربعین واک‘‘ کا اہتمام

لاہور، چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ’’علامتی اربعین واک‘‘ کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ نواسہ رسول، جگر گوشہ علی و بتول، سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلہ میں نجف اشرف سے کربلا معلی طرز کی ’’مشئی‘‘ کا اہتمام لاہور میں بھی کیا گیا۔ اس علامتی اربعین واک میں لاہور بھر سے ہزاروں خواتین و حضرات نے اہلخانہ سمیت شرکت کی اور دختر رسول سلام اللہ علیہا کو پرسہ دیا۔ علامتی اربعین واک لاہور میں ملتان روڈ پر چوک یتیم خانہ سے شروع ہوئی جو چھپر سٹاپ، سمن آباد موڑ، چوبرجی، ایم اے او کالج، سول سیکرٹریٹ، پی ایم جی آفس، کچہری چوک سے ہوتی ہوئی کربلا گامے شاہ پہنچی۔ واک کے شرکاء نے حضرت عباس علمدار کے علم اٹھا رکھے تھے جبکہ شرکاء لبیک یاحسینؑ، لبیک یاحسینؑ کی صدائیں لگاتے واک میں شریک رہے۔ مقامی عزاداروں نے اربعین واک کے علامتی مظاہرے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کربلا نہیں جا سکے ان کیلئے یہاں مشئی کا اہتمام کرکے اچھا اقدام کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 823107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش