0
Sunday 20 Oct 2019 22:09

ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارت کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے، ترجمان پاک فوج

ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارت کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے، ترجمان پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی فوج کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق اپنی ٹوئیٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت دہشت گردوں کے مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹ چھپانے کے لئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین اور مقامی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں مکمل رسائی حاصل ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں آباد شہریوں کی مکمل حفاظت کرے گی اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام پر ناقابل برداشت قیمت چکانی پڑے گی، جھوٹے بھارتی دعوؤں اور جعلی فلیگ آپریشن کی تیاریوں کو سچ بتا کر بےنقاب کرتے رہیں گے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے اور زخمیوں کو لے جانے کے لئے کوشش کررہی ہے، اس کے لئے اس نے امن کا سفید پرچم لہرا دیا ہے، بھارتی فوج کو بلااشتعال سیز فائر خلاف ورزیوں سے پہلے سوچنا چاہیئے، بھارتی فوج کو عسکری آداب کا احترام کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 823114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش