QR CodeQR Code

حکومت کرم میں موجود تنازعات کے فیصلے کاغدات مال اور مری معاہدہ کے تحت کرے، حاجی سردار حسین

20 Oct 2019 23:28

پاراچنار میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن حسینیہ کے سیکرٹری نے کہا کہ اسلام کے لئے امام حسین علیہ السلام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ غیر کے لئے اسلام کو مذاق نہ بنائیں اور آپس میں متحد ہو کر اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے حوالے سے سوشل میڈیا میں جو طوفان بدتمیزی برپا ہے ہر دو جانب سے اسے بند کردینا چاہیے، پاراچنار میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین نے کہا کہ اسلام کے لئے امام حسین علیہ السلام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ غیر کے لئے اسلام کو مذاق نہ بنائیں اور آپس میں متحد ہو کر اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بدامنی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اپنی صفوں سے نکال باہر کریں۔ 
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع کرم کے عوام کے مابین موجود تنازعات کے فیصلے فوری طور پر کاغدات مال اور مری معاہدہ کے تحت کریں، بصورت دیگر ضلع کرم میں اس سے امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 823127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823127/حکومت-کرم-میں-موجود-تنازعات-کے-فیصلے-کاغدات-مال-اور-مری-معاہدہ-تحت-کرے-حاجی-سردار-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org