QR CodeQR Code

آج کی پریشان انسانیت کے تمام مسائل کا حل پیغام کربلا میں پوشیدہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

20 Oct 2019 23:30

نوابشاہ میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ پاکستان کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں پینے کا صاف پانی صحت صفائی اور معیاری تعلیم جو ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس سے بھی محروم ہیں، ایسے میں پاکستان کے سیاستدانوں کی جانب سے عوامی مسائل کی بجائے اقتدار کی رسہ کشی کا آغاز افسوس ناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بچھیری ضلع نوابشاہ میں اربعین حسینی (ع) کی مناسبت سے اصغریہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام شہر کے مین چوک پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کربلا معلی میں کروڑوں انسانوں کا عالمی اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ کربلا کا پیغام آج عالم گیر حیثیت اختیار کرچکا ہے، آج کی پریشان انسانیت کے تمام مسائل کا حل پیغام کربلا میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ 80 ہزار شہداء کے وارث آج بھی ریاستی اداروں سے انصاف طلب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں پینے کا صاف پانی صحت صفائی اور معیاری تعلیم جو ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس سے بھی محروم ہیں، ایسے میں پاکستان کے سیاستدانوں کی جانب سے عوامی مسائل کی بجائے اقتدار کی رسہ کشی کا آغاز افسوس ناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 823128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823128/ا-ج-کی-پریشان-انسانیت-کے-تمام-مسائل-کا-حل-پیغام-کربلا-میں-پوشیدہ-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org