0
Sunday 20 Oct 2019 23:43

کوئٹہ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 3 بچے قتل کر دیئے

کوئٹہ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 3 بچے قتل کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی، دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کچلاک کے علاقے کلی تاجوال میں پیش آیا، جہاں لالئی نامی شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین میں 30 سالہ خاتون بابئی، 5 سالہ رحیم، ڈیڑھ سالہ ابراھیم اور 3 سالہ مریم شامل ہے۔ واقعے کے بعد لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں گئیں۔
 
خبر کا کوڈ : 823130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب