0
Monday 21 Oct 2019 09:15

لاہور، چہلم کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر

لاہور، چہلم کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ الف شاہ سے نکلنے والا چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکزی شبیہہ تعزیہ کا جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیرہوگیا۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ الف شاہ اکبری گیٹ سے صبح دس بجے برآمد ہوا۔ علامہ جواد مشہدی نے شہداء کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے جس کے بعد شبیہہ تعزیہ کا جلوس اپنے روایتی راستوں کی طرف رواں دواں رہا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا وزیر خان مسجد، خرادی محلہ، چوک نواب صاحب اور کوتوالی چوک پہنچا جس کے بعد کوتوالی چوک میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ جلوس کوتوالی چول سے کشمیری بازار، سنہری مسجد، اور رنگ محل سے ہوتا ہوا پانی والا تالاب، ٹیکسالی چوک سے بھاٹی گیٹ کی طرف آیا۔ جلوس کے پورے راستے عزاداروں کیلئے سبیلیں اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔ لبیک یاحسینؑ کی صدائوں میں جلوس اپنے راستے پر رواں دواں رہا اور رات گیارہ بجے کربلا گامے شاہ آکر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کیلئے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے جبکہ واپڈا، ضلعی انتظامیہ، واسا سمیت دیگر شعبوں کے انتظامات بھی مکمل تھے۔
خبر کا کوڈ : 823141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے